دو ہزار سترہ میں دنیا کی معیشت میں تین فیصد شرحِ اضافہ میں چین کا حصہ ایک تہائی رہا۔ رپورٹ

0

گیارہ تاریخ کو اقوامِ متحدہ نے جنیوا اور دنیا کے متعدد شہروں میں یک وقت دو ہزار اٹھارہ عالمی اقتصادی صورتحال اور آؤٹ لک نامی رپورٹ جاری کی۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ دو ہزار سترہ میں عالمی اقتصادی اضافہ بہتر ہورہا ہے۔اضافے کی شرح تین فیصد ہے۔ دو ہزار گیارہ کے بعد یہ تیزترین اضافہ ثابت ہوا ہے۔ عالمی اقتصادی اضافے میں چین کا حصہ ایک تہائی رہا۔
عالمی اقتصادی صورتحال اورآؤٹ لک اقوام متحدہ کی جانب سے عالمی اقتصادی رجحانات کے تجزیے کی ایک کلیدی رپورٹ ہے۔ رواں برس یہ رپورٹ اقوام متحدہ کے محکمہ برائے اقتصادی اور سماجی معاملات، تجارت اور ترقی کے حوالے سے اقوام متحدہ کی کانفرنس، اقوام متحدہ کے تحت پانچ علاقائی کمیشنز اور عالمی سیاحتی تنظیم نے مشترکہ طور پر مرتب کی ہے۔
رپورٹ میں دنیا بھر میں دو ہزار اٹھارہ اور انیس کے لئے معیشت کی متوقع شرح اضافہ تقریباً تین فیصد برقرار رہنے کی توقع کا بھی ذکر کیا گیا

SHARE

LEAVE A REPLY