ڈبلیوٹی او میں سب سے پسماندہ  ملکو ں کی شمولیت کے لئے چائنا پروجیکٹ  کی  گول میز کانفرنس کا  بیونس آئرس  میں انعقاد

0

 ڈبلیو ٹی او میں سب سے پسماندہ  ملکو ں کی شمولیت کے لئے چائنا پروجیکٹ کی چھٹی گول میز کانفرنس نو تاریخ کو ارجنٹائن  کے دارالحکومت بیونس آئرس  میں منعقد ہوئی۔چین کےو زیر تجارت جون شان نے ایک  وفد کے ساتھ  اجلاس کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔
یاد رہے کہ دو ہزار گیارہ میں چین نے مذکورہ چائنا پروجیکٹ  کا آغاز کیا تاکہ ڈبلیو ٹی او میں  شمولیت کے لئےسب سے پسماندہ  ملکو ں کو امداد  دی جا سکے۔یہ  گول میز کانفرنس  چائنا پروجیکٹ کا ایک اہم حصہ ہے ۔ کانفرنس میں  ڈبلیو ٹی او  اراکین  پسماندہ  ملکوں کے ساتھ ڈبلیو ٹی او میں شمولیت کے تجربات شیئر کرتے ہیں ۔ دوہز ار بارہ کے بعد سے اب تک چین، لاوس، تاجکستان ، کینیا اور  کمبوڈیا  میں کل پانچ دفعہ گول میز  کانفرنس کا انعقاد کیا جا چکا ہے۔
ڈبلیو ٹی او کے جنرل سیکریٹری  روبرٹو  ازیویڈو  نے گول میز  کانفرنس سے  خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چائنا پرو جیکٹ  نے  ڈبلیو ٹی او میں سب سے پسماندہ  ملکو ں کی شمولیت کے لئے امداد کی فراہمی کا پلیٹ فارم فراہم کیا ہے۔ گول میز  کانفرنس  کے آغاز کے بعد گزشتہ پانچ برسوں میں چھ پسماندہ  ملک اس پلیٹ فارم کے توسط سے  ڈ بلیو ٹی او میں شامل ہو چکےہیں۔ یہ  کثیرالطرفہ تجارتی نظام کے فروغ کے لئے چین کی  نمایاں  خدمات کا مظہر ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here