بین الاقوامی صورتحال اور چین کی سفارت کاری دو ہزار سترہ مذاکرہ آٹھ تاریخ کو بیجنگ میں منعقد ہوا۔ چین کے وزیر خارجہ وانگ ای نے مذاکرے کی افتتاحی تقریب میں شرکت اور خطاب کیا۔
جناب وانگ ای نے گزشتہ سال چین کی سفارتکاری کے شعبےمیں حاصل شدہ کامیابیوں کا جائزہ لیا ۔ انہوں نے کہا کہ چینی قیادت کا پیش کردہ بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کا تصور بڑی اہمیت کا حامل ہے۔ اس تصور کی روشنی میں چین ہمسایہ ممالک اور ترقی پزیر ملکوں کے ساتھ خوشگوار تعلقات اور تعاون کو ترجیح دیتا رہیگا۔ دو ہزار اٹھارہ میں بو آو ایشیائی فورم اور شنگھائی تعاون تنظیم کی چھینگداو سمٹ دو اہم ایونٹ ہونگے۔چین ان ایونٹس کی کامیابی کے لئے پوری کوشش کریگا۔جزیرہ نما کوریا کا ذکر کرتے ہوئے چینی وزیر خارجہ نےکہا کہ مذاکرات کی گنجائش موجود ہے۔ طاقت کا استعمال ناقابل قبول ہے۔ چین بات چیت کی بحالی کے لئے مسلسل کوشش کرتا رہیگا۔