رواں سال کے گزشتہ گیارہ مہینوں میں چین کی درآمدات و برآمدات میں پندرہ اعشاریہ چھ فیصد اضافہ

0

چین کے جنرل کسٹم ہاؤس کی جانب سے آٹھ تاریخ کو جاری اعدادوشمار سے ظاہر ہوا ہے کہ رواں سال کے پہلے گیارہ مہینوں میں چین میں اشیا کی درآمدات و برآمدات کی کل مالیت دو سو اکیاون کھرب چالیس ارب چینی یوآن بنی ہے جو پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے میں پندرہ اعشاریہ چھ فیصد اضافہ ہے۔ ماہرین کے اندازے کے مطابق رواں سال چین میں درآمدات و برآمدات میں مستحکم طور پر اضافہ ہوگا۔

اعداد و شمار کے مطابق رواں سال کے پہلے گیارہ مہینوں میں سامان کی برآمدات و درآمدات میں بالترتیب گیارہ اعشاریہ چھ اور بیس اعشاریہ نو فیصد کا اضافہ ہوا جو توقعات سے زیادہ رہا ہے۔ یورپ ،امریکہ ،جاپان اور آسیان کے ساتھ چین کی تجارت میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے ۔یورپی یونین کے لیے چین کی برآمدات تیرہ اعشاریہ تین فیصد جب کہ درآمدات میں اکیس اعشاریہ ایک فیصد اضافہ ہوا ہے ۔ امریکہ کے لیے چین کی برآمدات پندرہ اعشاریہ چار فیصد جب کہ درآمدات میں انیس اعشاریہ چھ فیصد اضافہ ہوا ہے

SHARE

LEAVE A REPLY