فارچون گلوبل فورم چھ تاریخ کو گوانگ جو میں شروع ہو گیا

0

“فارچون گلوبل فورم دو ہزار سترہ ” چھ تاریخ کو چین کے جنوبی شہر گوانگ جو میں شروع ہو گیا۔چینی صدر شی جن پھنگ  نے

Chinese flag in map

فورم کے انعقاد کے حوالے سے مبارکباد کا ایک خط بھیجا ۔ فورم میں شریک چینی اور بیرونی ممالک سے مندوبین نے چینی صدر کے خیالات کو بھر پور سراہا۔
فورم میں شریک چین میں  کینیڈا کےسفیر  جان میککلم نے   یہ خیال ظاہر کیا کہ چین اس وقت مختلف شعبوں میں دنیا میں پیش پیش ہے۔ کینیڈا چین کے ساتھ زیادہ قریبی تعاون کا خواہشمند ہے۔بین الاقوامی نظم و نسق،آزاد تجارت اور  عالمگیریت سمیت دیگر امور کے حوالے سے چین اور کینیڈا کے موقف یکساں ہیں۔
برطانیہ کے ہورسس گروپ کے چیرمن فرینک جورگین ریچٹر نے یہ خیال ظاہر کیا کہ عالمگیریت ہماری مشترکہ منزل ہے۔ ہم نے دیکھا ہے کہ امریکہ، یورپ اور  کچھ دوسرے ملکوں میں تجارتی تحفظ پسندی کا نظریہ ابھر رہا ہے۔ چین  عالمگیریت کا محافظ ہے اور  اس سلسلے میں مرکزی حیثیت کا حامل ملک ہے۔اس لئے ہمیں چین کے ساتھ عالمگیریت کی تعمیر نو کے لئے زیادہ قریبی تعاون کرنا چاہیے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here