شانگھائی تعاون تنظیم  کی جانب سے انسداد سائبر دہشت گردی کی مشترکہ مشق کا چین کے ساحلی شہر شا من میں انعقاد

0

 شانگھائی تعاون تنظیم  کی جانب سے انسداد سائبر دہشت گردی کی مشترکہ مشق  چھ تاریخ کو چین کے ساحلی شہر شا من میں منعقد ہوئی۔
اطلاعات کے مطابق  شانگھائی تعاون تنظیم  کی انسداد سائبر دہشت گردی کی پہلی مشترکہ مشق کا انعقاد اکتوبر دو ہزار پندرہ میں شامن میں کیا گیا تھا۔ حالیہ مشق کے ڈائریکٹر، تنظیم کے انسداد دہشت گردی کمیشن کے چیرمن  ایوجینی سایسو یف نے کہا کہ شانگھائی تعاون تنظیم میں پاکستان اور  بھارت کی شمولیت سے تنظیم میں نئی جان ڈل گئی ہے۔ مذکورہ مشق میں ایسا پہلی دفعہ ہے کہ تنظیم کےتمام آٹھ رکن ملکوں نے  شرکت کی ہے ۔ جس سے  دہشت گردی،علیحدگی پسندی اور انتہا پسندی کے خلاف رکن ملکوں کے عزم اور  طاقت کی عکاسی ہوئی ہے۔
مشق میں شریک مذکورممالک کے وفود نے موجودہ مشق کو بھر پور سراہا اور یہ خیال ظاہر کیا کہ  شانگھائی تعاون تنظیم کے تحت انسداد ددہشت گردی کمیشن رکن ملکوں کے درمیان مشترکہ اقدامات کے سلسلے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ مشق سے سائبر دہشت گردی کی روک تھام کے حوالےسے متعلقہ ملکوں کے درمیان تبادلےا ورتعاون کو فروغ دیا گیا ہے اور  چیلنجوں کا مقابلہ کرنے، علاقائی امن و استحکام کے تحفظ  کے حوالے سے تنظیم کے رکن ملکوں کی صلاحیت کو بلند کیا جائے گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here