جنوب جنوب انسانی حقوق کے پہلے فورم کا بیجنگ میں آغاز

0

سات دسمبر کو جنوب جنوب انسانی حقوق کا پہلا فورم بیجنگ میں شروع ہوا۔ چینی صدر شی جن پھنگ نے اپنے تہنیتی پیغام میں فورم کے انعقاد پرمبارکباد پیش کی۔انہوں نے اپنے پیغام میں انسانی حقوق کے نصب العین میں ترقی پزیر ممالک کی شرکت پر زور دیا۔انہوں نے عالمی برادری سے امید ظاہر کی کہ وہ ترقی پزیر ممالک کے عوام کی خواہشات کا احترام کرتے ہوئے اس کی عکاسی کرے تاکہ ترقی پزیر ممالک کے عوام کو مزید بھرپور انسانی حقوق حاصل ہوں اور بنی نوع انسان کی مشترکہ خوشحالی اور ترقی کی تکمیل کی جاسکے ۔

جناب شی نے کہا کہ جدید دور میں ترقی پزیر ممالک کے عوام نے قوم کی آزادی اور ملک کی خودمختاری، مساوات،احترام اور خوشحالی ،امن و ترقی کے لیے طویل المدتی جدوجہد کی اور بین الاقوامی انسانی حقوق کے نصب العین کے لیے اہم خدمات سرانجام دیں۔

جناب شی نے کہا کہ دنیا میں ترقی پزیر ممالک کی آبادی اسی فیصد سے زیادہ ہے۔انسانی حقوق کے نصب العین کو مختلف ممالک کی صورتحال اور عوام کی ضروریات کے مطابق فروغ دیاجانا چاہیئے۔ترقی پزیر ممالک کو انسانی حقوق کے معمولی معیار اور اپنی خصوصی صورتحال کے مطابق انسانی حقوق کے تحفظ کو بہتر بنانا چاہیئے۔انہوں نے کہا کہ چینی عوام ترقی پزیر ممالک سمیت دنیا کے تمام ممالک کے عوام کے ساتھ انسانی حقوق کے تحفظ کو بہتر بنانے پر تیار ہیں ۔

موجودہ فورم کاچین کی ریاستی کونسل کے پریس دفتر اور وزارت خارجہ کی طرف سے مشترکہ طور پر اہتمام کیا گیا ہے۔ستر سے زیادہ ممالک اور عالمی تنظیموں کے سرکاری اہلکار،اسکالرز سمیت تین سو سے زیادہ شخصیات اس فورم میں شرکت کر رہی ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here