بھارت کا ایک ڈرون چین کی فضائی حدود میں گر کر تباہ ، چین کی سرحدی دفاعی فورس کی جانب سے تحقیق

0

سات تاریخ کو چین کے مغربی کمانڈ کے ماتحت علاقے میں اسٹاف ڈپارٹمنٹ کی فوجی نقل و حرکت کے محکمہ کے نائب سربراہ چانگ شوئے لی نے بھارت کے ایک ڈرون کے چینی فضائی حدود میں داخلے کے حوالے سے بیان جاری کیا ۔انہوں نے کہا کہ حالیہ دنوں میں بھارت کا ایک ڈرون چین کی فضائی حدود میں گر کر تباہ ہوا ہے ۔ بھارت کا یہ عمل چین کے اقتدار اعلی کی خلاف ورزی ہے اور ہم اس پر سخت مخالفت اور عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہیں۔ چین کی سرحدی دفاعی فورس نے پیشہ ورانہ اور ذمہ دار رویے سے مذکورہ ڈرون کی شناخت کی تصدیق کی۔ ہم چین کے اقتدار اعلی کے تحفظ کے لئے اپنی ذمہ داری کو بھر پورطریقے سے نبھائیں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here