مون جے این کے دورہ چین سے دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید فروغ ملے گا، جنوبی کوریا

0

چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان لو گانگ نے چھ تاریخ کو اعلان کیا جنوبی کوریا کے صدر مون جے این چینی صدر شی جن پھنگ کی دعوت پر رواں ماہ کی تیرہ تاریخ  سے سولہ تاریخ  تک چین کا دورہ کریں گے۔ جنوبی کوریا کےا یوان صدر نے کہا کہ جنوبی کوریا کو اس دورے سے دونوں ملکوں  کے مختلف شعبوں میں تعاون کو معمول پر  لانےکی امید ہے۔

جنوبی کوریا کے ایوان صدر کے ترجمان پارک سو ہیون نے چھ تاریخ کی سہ پہر کو پریس کانفرنس میں مون جے این کے دورہ چین کے حوالے سے آگاہ کیا، جس کے مطابق صدر مون جے این بیجنگ میں چینی رہنماؤں  سے ملاقات کریں گے اور دونوں ممالک کے سفارتی تعلقات کے قیام کے گزشتہ پچیس برسوں میں حاصل کردہ ترقی پر روشنی ڈالیں گے اور مستقبل میں ترقی کی منصوبہ بندی کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کریں گے۔

ترجمان نے کہا کہ دونوں راہنما جزیرہ نما کوریا کی صورتحال کے حوالے سے تبادلہ خیال کریں گے اور یہ صدر مون جے این کے عہدہ سنبھالنے کے بعد چین کا پہلا دورہ ہے۔ امید ہے کہ اس موقع پر دونوں راہنماوں  میں دوستی اور باہمی اعتماد کو مضبوط بنایا جائے گا، تاکہ مختلف شعبوں میں تعاون کو جلد معمول پر لانے کے لئے موقع پیدا کیا جا سکے۔

SHARE

LEAVE A REPLY