دو ہزار سترہ کے لیے فوچن عالمی فورم کا افتتاح: چینی صدر کی جانب سے تہنیتی پیغام

0

دو ہزار سترہ کے لیے فوچن عالمی فورم چھ دسمبر کو چین کے شہر گوانگ چو میں شروع ہوا۔ چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ نے ایک تہنیتی پیغام بھیجا۔ شی جن پھنگ نے کہا کہ چین کا کھلا دروازہ بند نہیں ہوگا اور مزید کھلا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ چین میں کاروبار کا ماحول مزید کھلا، صاف شفاف اور باضابطہ ہوگا۔

شی جن پھنگ نے کہا کہ ہم عوام کے لیے ترقی کے تصورات پر گامزن رہیں گے اور جدید اقتصادی نظام کی تعمیر کریں گے۔ اصلاحات کو گہرائی تک فروغ دیا جائے گا اور ترقی کی لچکدار قوت کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔چینی صدر نے کہا کہ دی بیلٹ اینڈ روڈ کی تعمیر کو مزید آگے  بڑھایا جائے گا تاکہ مکمل کھلے پن کی تشکیل کی جا سکے ۔جناب شی نے کہا کہ چینی معیشت کا مستقبل طویل المدتی روشن  ہوگا۔ چین دنیا میں شراکت داری کے تعلقات کو فروغ دے گا اور مختلف ملکوں کے ساتھ مشترکہ مفادات کو وسیع بنائے گا ۔ تجارت اور سرمایہ کاری کو مزید آزاد اور آسان بنایا جائے گا اور اقتصادی عالمگیرت کو مزید کھلے پن، اشتراک، عام مفادات، توازن کی طرف فروغ دیا جائے گا ۔

چینی صدر نے کہا کہ ہم چین میں سرمایہ کاری کے لیے بین الاقوامی صنعت کاروں کا خیرمقدم کرتے ہیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY