چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کی قائمہ کمیٹی کے رکن وانگ ہو نینگ اور عالمی انٹرنیٹ کانفرنس میں شریک غیر ملکی مہمانوں کے درمیان ملاقاتیں

0

چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کی قائمہ کمیٹی کے رکن، چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے سیکرٹیریٹ کے سکریٹری وانگ ہو نینگ نے تین تاریخ کو صوبہ جے جیانگ کے قصبہ وو جن میں چوتھی عالمی انٹرنیٹ کانفرنس میں شریک تھائی لینڈ کے نائب وزیر اعظم پراجن جون تھونگ ، منگولیا کے نائب وزیر اعظم تسا گانداری این کوتو شین، فرانس کے سابق وزیر اعظم ڈومینکو ویلی پین ، ایپل کمپنی کے سی ای او ٹم کوک اور سیسکو کمپنی کے سی ای او چوک رابنز سے الگ الگ ملاقاتیں کی ۔
تھائی لینڈ کے نائب وزیر اعظم سے ملاقات کے موقع پر وانگ ہو نینگ نے کہا کہ چینی صدر شی جن پھنگ اور تھائی لینڈ کے وزیر اعظم کے درمیان  شہر شیامن میں ہونے والی ملاقات کے دوران فریقین کے درمیان تزویراتی شراکت داری پر مبنی تعلقات کی ترقی کے لیے سمت متعین کی گئی تھی  ۔چین تھائی لینڈ کے ساتھ انٹرنیٹ کے انتظام سے متعلق تجربات کے تبادلوں کو مضبوط بنانا چاہتا ہے اور دنیا بھر میں انٹرنیٹ کے انتظامی نظام کو مشترکہ طور پر قائم کرنا چاہتا ہے۔
فرانس کے سابق وزیر اعظم سے ملاقات کے دوران وانگ ہو نینگ نے کہا کہ چین ہمیشہ تزویراتی اعتبار سے بلندچین۔ فرانس تعلقات اور چین -یورپ تعلقات کے فروغ کو اہمیت دیتا ہے۔فریقین کو عالمی انٹرنیٹ کے انتظام کی مزید منصفانہ اور ایک مناسب سمت کےتحت ترقی کو فروغ دینے کے لئے مشترکہ کوشش کرنی چاہیئے۔
ایپل کمپنی کے سی ای او سے ملاقات کے موقع پر وانگ ہو نینگ نے چین اور امریکہ کی جانب سے ڈیجیٹل معیشت کی ترقی اور تعاون کے لئےایپل کمپنی کے  کردار سے متعلق تبادلہ خیال کیا ۔انہوں نے کہاکہ انٹرنیٹ کے حوالے سے چین اور امریکہ کے  واضح مشترکہ مفادات ہیں۔فریقین کو موجودہ تعاون کے رجحان کو بہتر انداز سے برقرار رکھنا چاہیئےاور سائبر اسپیس کے ایک ہم نصیب سماج کو مشترکہ طور پر قائم کرنا چاہیئے۔
ٹم کوک نے کہا کہ انٹرنیٹ سیکیورٹی انتظام انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ایپل کمپنی چین کے کھلے پن کی پالیسی کو سراہتی ہے۔ایپل کمپنی چین میں قوانین کے مطابق کاروبار کرنا چاہتی ہے اور دونوں ملکوں کی انٹرنیٹ سے متعلق کمپنیوں کے تعاون کو فروغ دینا چاہتی ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY