عالمی انٹرنیٹ کانفرنس چین کے صوبہ جے جیانگ میں اختتام پزیر ہوئی۔

0

پانچ تاریخ کو چوتھی عالمی انٹرنیٹ کانفرنس چین کے ہزار سالہ قدیم قصبہ وو جن میں اختتام پزیر ہوئی۔ چین میں انٹرنیٹ سے متعلق قومی دفتر کے سربراہ شو لن نے اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چینی صدر شی جن پھنگ عالمی انٹرنیٹ کانفرنس کو بڑی اہمیت دیتے ہیں اور انہوں نے کانفرنس کے لیے خصوصی طور پر تہنیتی پیغام بھیجا جس کو عالمی برادری اور اس کانفرنس میں شریک مہمانوں نے بڑا سراہا ہے ۔
اجلاس کے دوران شرکاء نے ڈیجٹل معیشت کی ترقی کے حوالے سے اپنے فہم و تدبر کو فروغ دیتے ہوئے تعاون کے طریقہ کار پر تبادلہ خیال کیا اور مستقبل پر بھی روشنی ڈالی۔اس کانفرنس کو بڑی کامیابی ملی ہے اور بیشتر ثمرات حاصل ہوئے ہیں ۔کانفرنس میں پہلی مرتبہ جاری کردہ چین کی انٹرنیٹ کی ترقی اور بین الاقوامی انٹرنیٹ کی ترقی کی دو رپورٹس نے انٹرنیٹ کی ترقی کے لیے فائدہ مند تجربات فراہم کیے ہیں۔کانفرنس کے دوران ایپل کمپنی ، کوالکم انکارپوریٹیڈ ،علی بابا سمیت چینی اور غیرملکی انٹرنیٹ کے صنعتی و کاروباری اداروں کے دیگر اعلی معیار کے ثمرات کو پیش کیا گیا جس سے اس کانفرنس میں دنیا میں جدید ترین سائنس و ٹیکنالوجی کی مصنوعات جمع ہوئی اور اس شعبے کی ترقی کا رجحان بھی دکھایا گیا ہے۔
موجودہ کانفرنس میں وو جن آوٹ لک کا اجرا ہوا جو عالمی انٹرنیٹ کی ترقی میں انتظام کے حوالے سے اتفاق کی طرف مزید ایک قدم ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY