چینی وزیر اعظم لی کھہ چھیانگ کی افغانستان کے چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ سے ملاقات

0

چین کے وزیر اعظم لی کھہ چھیانگ نے مقامی وقت کے مطابق یکم دسمبر کی سہ پہر کو شہر سوچی میں افغانستان کے چیف ایگزیکٹو  عبداللہ عبداللہ سے ملاقات کی ۔

اس موقع پر چینی وزیر اعظم لی نے کہا کہ چین افغانستان تعلقات مستحکم رہے اور آگے بڑھتے رہے ہیں ۔ چین قومی سلامتی اور  ملک کے استحکام کے لئے افغان حکومت کی تمام کوششوں کی حمایت کرتا ہے ۔ انھوں نے کہا کہ چین چاہتا ہے کہ افغانستان میں امن و امان کے تحفظ  اور ملک کی تعمیر نو میں افغانستان کے ساتھ مل کر تعمیری کردار ادا کرے  ۔

لی کھہ چھیانگ نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی و تجارتی تعاون کےفروغ  کے لئیے ایک مستحکم اورپر امن  ماحول کی ضرورت ہے ۔ انھوں نے کہا کہ چین افغانستان اور پاکستان کے ساتھ مل کر بات چیت اور تعاون کو فروغ دیتے ہوئے  استحکام اور سلامتی پر مبنی ایک سازگار علاقائی ماحول کے قیام کے لئے مشترکہ کوشش کرے گا ۔

جبکہ عبداللہ  عبداللہ نے کہا کہ چین افغانستان کا خوشگوار ہمسایہ ملک ہے ۔ افغانستان ملک میں مفاہمتی عمل کو آگے بڑھانے کے لئے چین کی کوششوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے ۔ انھوں نے افغانستان میں معاشی تعمیر نو اور  عوام کے معیار زندگی کی بہتری کے لئے چین کے کردار پر  شکریہ ادا کیا ۔ انھوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے تعلقات کے فروغ کے لئے افغانستان چین کے ساتھ  مل کر بھر پور کوشش کرے گا ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here