بین الاقوامی فورم میں شریک غیرملکی مہمانوں کی  چینی صدر شی جن پھنگ سے  ملاقات

0

چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ نے تیس تاریخ کو بیجنگ میں  زون تو بین الاقوامی فورم دو ہزار سترہ میں شریک غیرملکی مہمانوں سے ملاقات کی۔ملاقات میں اقوام متحدہ کے سابق سیکریٹری جنرل بان کی مون، یورپی یونین کی کمیٹی کے سابق چئیرمین  رومانو پروڈی، چلی کے سابق صدر ریکارڈو لاگوس سمیت دیگر سیاستدان اور اعلی شخصیات شریک ہوئیں۔
ملاقات میں چینی صدر نے  چین کے ترقیاتی راستے اور عالمی امور میں چین کی شمولیت کے اصولوں پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ  چین نے ترقی کا جو راستہ منتخب کیا ہے ، چین کی خصوصیات کا حامل راستہ ہے، یہ تاریخ اور  چینی عوام کا انتخاب ہے۔ چینی کمیونسٹ پارٹی کی انیسویں  قومی کانگریس میں نئے عہد میں چین کی ترقی کا روڈ میپ اور اہداف طے کئے گئے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ چین  کا ہمیشہ  یہ موقف رہا ہے  کہ مختلف ملکوں کے عوام کو اپنا ترقیاتی راستہ منتخب کرنے کا حق حاصل ہے۔دنیا کے تمام ممالک کی تقدیر ایک دوسرے سے منسلک ہے۔ بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کا قیام نئے عہد میں چین کی سفارتی سرگرمیوں کا ہدف ہے ۔چین دنیا کے تمام ملکوں کے ساتھ ملکر بات چیت ، رابطے اور تعاون کے ذریعے مشترکہ ترقی اور خوشحالی کے راستے پر گامزن ہونا چاہتا ہے۔
ملاقات کے دوران لٹوانیا کے سابق صدر ویارا فریبرگا ، اٹلی کے سابق وزیر اعظم، یورپی یونین کی کمیٹی کے سابق چییرمین رومانو پروڈی، چلی کے سابق صدر  ریکارڈو لاگوس، نائجیریا کے سابق صدر اولوسیگون اوباسانجو  ، اقوام متحدہ کے سابق سیکریٹری جنرل بان کی مون، جاپان کے سابق وزیر اعظم  ہاتویاما یوکیو سمیت سیاستدانوں نے تقریر  بھی کی۔
معلوم ہوا ہے کہ زون تو بین الاقوامی فورم کا آغاز دو ہزار چودہ میں ہوا۔ رواں  سال یہ فورم اٹھائیس سے تیس نومبر تک چین کے  جنوبی  شہر کوانگ جو میں منعقد ہوا ۔ فورم کا موضوع ہے عالمی انتظام و انصرام اور چین کا موقف۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here