چین کے صدر شی جن پھنگ اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ٹیلی فونک بات چیت

0

 انتیس تاریخ کو چین کے  صدر شی جن پھنگ نے  امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دعوت پر ان کے  ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت کی۔
 صدر شی جن پھنگ نے زور دیتے ہوئے کہا کہ چین اور امریکہ  کو دونوں صدور کے درمیان طے کردہ اہم یکساں خیالات پر  موئثر  عملدرآمد کرنا چاہیئے۔دونوں ملکوں کے درمیان اعلی  اور مختلف سطح کے روابط  کے فروغ کے لیے منصوبہ بندی اور انتظام  کرنا چاہیئے۔چین اور امریکہ  کی  چار اعلی سطحی بات چیت کے نظام کے دوسرے دور  کا اچھی طرح اہتمام کرنا چاہیئے۔ اور باہمی  تعاون کے معاہدوں اور پروجیکٹس پر جلد عملدرآمد  کرنا چاہیے۔ فریقین  کو اہم عالمی اور علاقائی مسائل پر قریبی رابطوں اور مشاورت کو برقرار رکھنا چاہیئے۔
 صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ میں دورہ چین کے دوران صدر شی جن پھنگ کی جانب سے ان کے  پرجوش استقبال کا  ایک مرتبہ پھر شکریہ ادا کرتا ہوں۔ چین کی شاندار، طویل تاریخ اور ثقافت نے  مجھے بہت متاثر  کیا ہے۔ میں صدر شی جن پھنگ کی جانب سے دورے کے نتائج کےحوالے سے مثبت تجزیے اور امریکہ چین تعلقات کے فروغ  کے خیالات سے متفق ہوں۔

SHARE

LEAVE A REPLY