چین نے امریکہ کی جانب سے تازہ ترین اینٹی ڈمپنگ تحقیقات پر شدیدعدم اطمینان کا اظہار کیا ہے

0

بدھ کے روز چین کی وزارت تجارت نے امریکہ کو بر آمد کی جانے والی عام دھاتی ایلو مینیم چادروں پر امریکہ کی جانب سے تازہ ترین اینٹی ڈمپنگ تحقیقات پر شدید  عدم اطمینان کا اظہار کیا۔ چین کی وزارت تجارت میں تجارتی امور اور تحقیقاتی بیورو کے سربراہ وانگ ہو چین نے ایک بیان میں کہا کہ چین امریکہ کی جانب سے ایسے تجارتی تحفظ پسندی رحجانات پر  شدید  عدم اطمینان کا اظہار کرتا ہے۔ اس سے قبل منگل کے روز امریکی محکمہ تجارت نے چین کی عام دھاتی ایلو مینیم چادروں کے حوالے سے اینٹی ڈمپنگ تحقیقات کا آغاز کیا تھا۔امریکہ کی جانب سے گزشتہ پچیس برسوں میں پہلی بار کسی امریکی کمپنی یا صنعت کی جانب سے  بناء کسی درخواست کے مذکورہ تحقیقات لانچ کی گئی ہیں۔وانگ نے عالمی تجارت کی تاریخ میں مذکورہ امریکی اقدام کو انوکھا قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ چینی اور امریکی ایلو مینیم صنعتوں کا ایک دوسرے پر دارومدار ہے اور  ایلو مینیم کی تجارت بھی دو طرفہ ہے۔وانگ نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ایسے اقدامات فریقین کے مفادات کو متاثر کریں گے اور دو طرفہ ایلو مینیم کی تجارت  کی راہ میں رکاوٹ بنیں گے۔انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ امریکہ چینی اور امریکی رہنماوں کے درمیان تجارتی معاشی تعاون کے حوالے سے طے شدہ اتفاق رائے پر عمل پیرا ہو گا۔وانگ نے واضح کیا کہ چین اپنے صنعتکاروں کے حقوق کے تحفظ کے لیے ضروری اقدامات کرئے گا۔

SHARE

LEAVE A REPLY