چینی کمیونسٹ پارٹی کے وفد نے جاپان، جنوبی کوریا اور روس سمیت متعدد ممالک کا دورہ کیا۔وفد کے دورے کا مقصد چینی کمیونسٹ پارٹی کی انیسویں قومی کانگریس کی اہمیت، اغراض ومقاصد کو بیان کرنا ہے۔ دورے کے دوران چینی کمیونسٹ پارٹی کی انیسویں قومی کانگریس کے حالات اور اہمیت پر روشنی ڈالی گئی۔
وفد کے دورے کے دوران جاپان، جنوبی کوریا، منگولیا، روس، آذربائیجان، کرغیزستان، ازبکستان سمیت مختلف فریقوں نے چینی کمیونسٹ پارٹی کی انیسویں قومی کانگریس کے کامیاب انعقاد اور شی جن پھنگ کے ایک مرتبہ پھر چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکریٹری منتخب ہونے پر مبارک باد دی ۔ان ممالک نے چینی کمیونسٹ پارٹی کی انیسویں قومی کانگریس کے نتائج اور اہمیت کو بہت سراہا اور چین کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کےمسلسل فروغ کے حوالے سے امید ظاہر کی۔