چین کے وزیر اعظم کی سولہ پلس ایک کی پانچویں سالگرہ کی تقریب میں شرکت

0

چین کے وزیر اعظم لی کھہ چھیانگ نے ستائیس تاریخ کی شام بڈاپسٹ میں سولہ اور  ایک یعنی چین اور  مشرقی و وسطی یورپ کے سولہ ملکوں کے تعاون کے نظام کے قیام کی پانچویں  سالگرہ  کی تقریب میں شرکت کی۔اسی دن جناب لی کھہ چھیانگ نے  کروشیا ، سلواکیا، اسٹونیا سمیت  دیگر  ممالک کے رہنماوں سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔ ملاقات میں باہمی تعلقات اور  سولہ پلس  ایک تعاون کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔۔ان یورپی ملکوں کے رہنماوں  کا کہنا تھا کہ  سولہ پلس  ایک کی موجودہ سمٹ بہت کامیاب ہوئی  ۔ جناب لی کھہ چھیانگ   کی  سمٹ میں  پیش کردہ تجاویز  سے  سولہ پلس  ایک تعاون میں نئی جان ڈالی گئی ہے۔
مذکورہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چینی وزیر اعظم نے کہا کہ  گزشتہ پانچ برسوں میں سولہ پلس  ایک تعاون کے سلسلے میں نمایاں کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں۔ باہمی احترام اور  برابری کی بنیاد پر مبنی اس تعاون کا مقصد چین اور  مشرقی و وسطی یورپ کے ملکوں کی مشترکہ ترقی ہے ۔یہ  متعلقہ ملکوں کے عوام کے مفادات سے  ہم آہنگ ہے

SHARE

LEAVE A REPLY