چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان گن شوان نے بدھ کے روز بیجنگ میں ایک پریس کانفرنس کے دوران آج صبح شمالی کوریا کی جانب کیے جانے والے بین البراعظمی بیلسٹک میزائل تجربے پر شدید تشویش ظاہر کی ہے۔انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ چین شمالی کوریا کے اس اقدام کی مخالفت کرتا ہے۔ترجمان نے مزید کہا کہ چین شمالی کوریا سے بھر پور مطالبہ کرتا ہے کہ وہ سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عمل پیرا رہے اور ایسے اقدامات سےباز رہے جس سے جزیرہ نما کوریا میں صورتحال مزید تناو کا شکار ہو۔ترجمان نے کہا کہ چین کوامید ہے کہ متعلقہ فریقین مذکورہ خطے کے امن و استحکام کے تحفظ کے لئے تحمل کا مظاہرہ کریں گے ۔