چین میں قومی توانائی گروپ کا قیام

0

چین کی  قومی توانائی گروپ کارپوریشن کے قیام کی افتتاحی تقریب اٹھائیس تاریخ کو بیجنگ میں منعقد ہوئی۔یہ گروپ چین کی سابقہ  قومی بجلی  کارپوریشن اورشن ہوا کارپوریشن  کی بنیاد  پر  تشکیل دیا گیا ہے۔
گزشتہ پانچ برسوں میں چین کی ریاستی کونسل کی قومی جائیداد کی نگران کمیٹی نے  مرکزی حکومت کے زیر اہتمام چونتیس سرکاری صنعتی و تجارتی اداروں کی تشکیلِ نو کا عمل  مکمل کیا ہے۔معلوم ہوا ہے کہ  تشکیلِ نو کے بعد   چین کا قومی توانائی گروپ  دنیا میں کوئلے کی پیداوار، کوئلے اور  تیل سے بجلی کی پیداوار اور قابل تجدید توانائی  کے حوالے سے سب سے بڑا ادارہ ہوگا۔اس کے اثاثوں کی کل مالیت اٹھارہ کھرب یوان بنتی ہے ۔  آٹھ سائنسی ریسرچ ادارے  اس کے زیرِ اہتمام  ہیں۔ یہ گروپ اثاثوں کی  مالیت، پیداواری قوت، تیکنیکس کے حوالے سے دنیا میں سرِ فہرست ادارہ ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here