چین کے وزیر اعظم لی کھہ چھیانگ نے مقامی وقت کے مطابق ستائیس تاریخ کو ہنگری کے دارالحکومت بڈاپسٹ میں چین وسطی اور مشرقی یورپ ممالک کے ساتویں اقتصادی و تجارتی فورم کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی اور اس سے خطاب کیا۔
چینی وزیر اعظم نے کہا کہ چین اوروسطی اور مشرقی یورپی ممالک جغرافیائی لحاظ سے دور ہیں لیکن باہمی تعلقات کی بنیاد مضبوط ہے۔سولہ پلس ون تعاون فریقین کے درمیان تعاون کا اہم پلیٹ فارم ہے جس کا مستقبل وسیع ہے۔سولہ پلس ون تعاون سے باہمی مفادات کا حصول ہوا ہے اور اس سے چین یورپ تعلقات نے فروغ پایا ہے۔
لی کھہ چھیانگ نے دی بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو کو وسطی مشرقی یورپی ممالک کی ترقیاتی حکمت عملی سے منسلک کیے جانے پر زور دیا ۔ انہوں نے کہا کہ وسطی و مشرقی یورپی ممالک میں دی بیلٹ اینڈ روڈ کے حوالے سے عالمی تعاون فورم کے ثمرات سے فائدہ اٹھا نےکے لیے اقدامات کیے جائیں۔ اس کے علاوہ ہنگری سربیا ریلوے سمیت باہمی روابط کے منصوبوں اور چین یورپ ٹرین کو فروغ دیا جائے۔عالمی پیداواری صلاحیت کے تعاون کو توسیع دی جائے، اقتصادی و تجارتی تعاون کے دیگر علاقوں کی مشترکہ تعمیر کی جائے اور مزید اشتراک اور زیادہ وسیع پیمانے پر فائدہ مند صنعتی ، قابلِ قد راور نقل وحرکت نظام تشکیل دیا جائے ۔
چین اور وسطی و مشرقی یورپی ممالک کے ہزار سے زائد صنعت کاروں نے فورم کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔
تقریب کے بعد لی کھہ چھیانگ نے سولہ پلس ون درمیانےا و ر چھوٹے صنعتی اداروں کے تعاون کے حوالے سے منعقدہ اجلاس میں شرکاء سے تبادلہ خیال بھی کیا۔