چین کی وزارت سائنس و ٹیکنالوجی میں تحقیقی شعبے کے سربراہ ای یو چیانگ نے پیر کے روز کہا کہ سائنس و ٹیکنالوجی کے شعبے میں چین کو ایک طاقتور ملک بنانے کے لیے چھ نئے قومی تحقیقی مراکز قائم کیے جائیں گے۔ ان چھ مراکز میں مالیکیولر سائنس مرکز، آپٹو الیکٹرونکس مرکز، تکثیف مادہ فزکس مرکز، انفارمیشن سائنس و ٹیکنالوجی مرکز ،مادی سائنس مرکز اور طبیعاتی سائنس مرکز شامل ہیں۔ ای یو چیانگ نے مزید کہا کہ وزارت مذکورہ چھ تحقیقی مراکز کے جلد قیام کے لیے اقدامات کرئے گی جبکہ دو ہزار بیس تک ملک میں قومی تحقیقی مرکز نظام قائم کر دیا جائے گا۔ چین نے دو ہزار بیس تک دنیا کے جدید ترین ممالک میں سے ایک ملک بننے کا ہدف طے کیا ہے جبکہ دو ہزار تیس تک جدت کے لحاظ سے دنیا میں سر فہرست ملکوں میں سے ایک ملک جبکہ دو ہزار انچاس تک چین کے قیام کی سویں سالگرہ کے موقع پر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے شعبے میں سر فہرست ملک بننے کا ہدف طے کیا ہے۔