پیر کے روز بیجنگ میں ٹیکنالوجی کی منتقلی کے حوالے سے ایک عالمی کنونشن کا انعقاد کیا گیا۔کنونشن کے دوران بیلٹ اینڈ روڈ پر واقع ممالک کے درمیان ٹیکنالوجی کے شعبے میں تعاون کے فروغ کے لیے ایک عالمی تخلیقی یونین بیجنگ میں قائم کی گئی ہے۔ یونین کا مقصد نئے تخلیقی نمونوں کی تلاش اور چینی اور بیرونی اداروں کے درمیان مشترکہ مفاد پر مبنی تعاون کو فروغ دینا ہے۔ چین کی عالمی تنظیم برائے اقتصادی تعاون و سرمایہ کاری اور دیگر اکیس کمپنیوں سمیت بیلٹ اینڈ روڈ پر واقع ممالک کے اکیس سائنس پارکس کی جانب سے مذکورہ یونین قائم کی گئی ہے۔چین کی وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے اہلکار شو چے کے مطابق عالمی تعاون کے زریعے ٹیکنالوجی میں جدت کو فروغ اور توسیع ملے گی جبکہ عالمی منڈی میں چینی کمپنیوں کو مدد ملے گی اور چین میں بھی ترقی یافتہ ٹیکنالوجی کو فروغ ملے گا۔ٹیکنالوجی کی منتقلی کے حوالے سے مذکورہ تقریب کا انعقاد چین کی وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اور بیجنگ کی مقامی حکومت کے اشتراک سے کیا گیا ہے جس کا مقصد زراعت، توانائی اور صحت کے شعبے میں ٹیکنالوجی سے متعلق تعاون کو فروغ دینا ہے۔