برِکس  ممالک کے کوآرڈینیٹرز کی پانچویں میٹنگ کا  کامیاب انعقاد

0

برِکس ممالک کے کوآرڈینیٹرز  کا پانچواں  اجلاس ستائیس تاریخ کو چین کے جنوبی شہر چھانگ شا میں منعقد ہوا۔اجلاس میں برکس تعاون کے نظام کی اب  تک کی  پیش رفت کا جائزہ لیا گیا، حال ہی میں شیا من میں منعقد ہ برِ کس سمٹ میں طے پانے والے نکات پر  عمل درآمد کے حوالے سے بات چیت کی گئی اور  برِکس  کے دوسرے سنہرے عشرے  کی کامیابی کے لئے تفصیلی روڈ میپ مرتب  کرنے کا فیصلہ کیا  گیا۔
شرکاء نے  شیامن سمٹ کو برِ کس نظام کی تاریخ میں نیا سنگ میل قرار دیا ۔ رواں  سال چین برِ کس نظام کا چیئرمین ملک ہے۔ شرکاء نے  چیئرمین ملک کی حیثیت سے چین کے کردار اور  خدمات کو بھرپور انداز میں سراہا۔
اجلاس کے اختتام پر  چین کی جانب سے   اگلے برس کے لئے جنوبی افریقہ کو  برِ کس نظام کے چیئرمین ملک کے اعزاز  کی منتقلی کی تقریب منعقد ہوئی۔

SHARE

LEAVE A REPLY