چین کے وزیر خارجہ کی جزیرہ نما کوریا کے مسئلے کے حوالے سے بات چیت

0

چینی وزیر خارجہ وانگ ای اور فرانسسی وزیر خارجہ جین یویس لی دریئن نے بیجنگ میں مشترکہ طور پر صحافیوں سے ملاقات کی ۔جزیرہ نما کوریا  کی صورتحال سے متعلق ایک سوال کے جواب میں  جناب  وانگ ای نے کہا کہ سلامتی کونسل کی  متعلقہ قرارداد پر عمل درآمد کے ساتھ ساتھ حال ہی میں جزیرہ نما کوریا کی صورتحال جامع طور پر مستحکم ہے۔یہ اطمینان بخش ہے۔

امید ہے کہ مختلف فریقین جزیرہ نما کوریا کو جوہری ہتھیاروں سے پاک  علاقہ بنانے کے ہدف کے لئے اپنی اپنی کوشش کریں گے۔ جناب وانگ ای نے مستقبل میں جزیرہ نما کوریا کی صورتحال کے حوالے سے  تین امکانات کا ذکر کیا۔  پہلا امکان مثبت بات چیت کو بحال کیا جائے۔مختلف فریقین صورتحال کے استحکام کو برقرار رکھتے ہوئے  مزید قدم آگے بڑھا کر  باہمی بات چیت اور رابطہ کریں تاکہ مذاکرات کو جلد از جلد دو بارہ شروع کیا جائے ۔دوسرا امکان استحکام کو برقرار رکھنا ہے۔مختلف فریقین مسلسل احتیاط سے کام لیں اور نئے تنازعات سے گریز کریں۔اس  عمل میں شکایات کو کم کرتے  ہوئے اعتماد میں مسلسل اضافہ کیا جائے ۔ تیسرا امکان ایک بار پھر مقابلہ کرنا ہے۔متعلقہ فریقین کے باہم الجھنے کی صورت میں صورتحال مزید بگڑے گی۔

وانگ ای نے کہا کہ جزیرہ نما کوریا کا مسئلہ بیس سال سے زائد عرصے تک جاری رہا ہے۔اس  دوران سب سے کارآمد بات یہ ہے  کہ متعلقہ فریقین مشترکہ کوشش کریں۔اور ساز گار  باہمی روابط  کو فروغ دیں ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here