چین نے ماحولیاتی تحفظ کے لیے رواں برس ساڑھے سات ارب امریکی ڈالرز مختص کیے ہیں

0

چین کی وزارت برائے ماحولیاتی تحفظ کے سینئر عہدے دار  یو یان شین نے جمعرات کو ایک میڈیا بریفنگ کے دوران بتایا کہ چین نے ماحولیاتی تحفظ کے لیے رواں برس ساڑھے سات ارب امریکی ڈالرز مختص کیے ہیں۔اہلکار  کے مطابق اب تک انتالیس ارب یوان فضائی ، آبی اور زمینی آلودگی پر قابو پانے کے لیے استعمال کیے گئے ہیں جبکہ سولہ ارب یوان بیجنگ۔تیانجن۔ہیبی علاقے اور اس کے نزدیکی تیرہ صوبائی سطح کے علاقوں میں  فضائی آلودگی پر قابو پانے کے اقدامات کے لیے مختص کیے گئے ہیں ۔ یو یان شین نے مزید بتایا کہ تیرہویں پانچ سالہ منصوبے کے آغاز کے ساتھ ہی مرکزی حکومت نے ماحولیاتی تحفظ کے لیے  اب تک27.2 ارب یوان ماحولیاتی تحفظ کے لیے صرف کیے ہیں جس کی بدولت اہم علاقوں کے فضائی معیار میں نمایاں بہتری آئی ہے جبکہ مرکزی حکومت کی جانب سے 8.5  ارب یوان آبی آلودگی اور 6.5 ارب یوان زمینی آلودگی سے نمٹنے کے لیے مختص کیے گئے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here