چینی صدر شی جن پھنگ کی میانمار کی فوج کے جنرل کمانڈر مین آنگ لانگ سے ملاقات

0

چینی صدر شی جن پھنگ نے چوبیس تاریخ کی سہ پہر کو بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں دورے پر آئے ہوئے میانمار کی فوج کے جنرل کمانڈر مین آنگ لانگ سے ملاقات کی ۔

صدر شی جن پھنگ نے کہا کہ چین اور میانمار کے درمیان دوستی بہت پرانی ہے ،چین اور میانمار کو رابطوں میں اضافہ کر کے ایک دوسرے کے مفادات کا خیال رکھنا چاہیئے ۔چین ہمیشہ میانمار کے اقتدار اعلیٰ اور علاقائی سالمیت کا احترام کرتا ہے اور میانمار میں قیام امن کے عمل پر بڑی توجہ دیتا ہے ۔ چین دونوں ملکوں کے سرحدی علاقے میں سلامتی اور استحکام کے تحفظ کے لئے تعمیری نوعیت کا کردار دار کرنے پرتیار ہے۔صدر شی جن پھنگ نے کہا دونوں افواج کے تعلقات تاریخ میں بہترین مرحلے میں داخل ہو چکے میں چینی حکومت مخلتف میدانوں میں دونوں افواج کےدرمیان تبادلے اور تعاون میں اضافے کی حمایت کرتی ہے اور امید رکھتی ہے کہ دونوں افواج دونوں ملکوں کے تعلقات کے فروغ اور علاقائی امن و استحکام کے لئے مزید کوشش کریں گی ۔جنرل کمانڈر مین آنگ لانگ نے کہا کہ میانما ر اور چین ہمسایہ ممالک ہیں ، میانمار ملک اور فوج کی تعمیر   اور قیام امن کے عمل کی طویل عرصے سے امداد و حمایت پر چین  کا دلی شکریہ ادا کرتا ہے ۔میانمار دی بیلٹ اینڈ روڈ کی تعمیر میں مثبت طور پر حصہ لینے اور چین کے ساتھ مختلف میدانوں میں تبادلوں اور تعاون میں اضافہ کرنے کا خواہاں ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here