چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے عالمی شعبے نے چوبیس تاریخ کو ایک نیوز بریفنگ میں اعلان کیا کہ چینی کمیونسٹ پارٹی اور دنیا کی دیگر سیاسی جماعتوں کے اعلیٰ سطح کے مذاکرات تیس نومبر سے تین دسمبر تک بیجنگ میں منعقد ہوں گے ۔ چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کےجنرل سیکرٹری ،صدر مملکت شی جن پھنگ مذاکرات کی افتتاحی تقریب سے خطاب کریں گے۔
عالمی شعبے کے نائب سربراہ گو ای چو نے مذاکرات کے بارے میں معلومات سے آگاہ کیا اور سوالوں کے جوابات دیئے ۔انہوں نے کہا کہ مذاکرات کے دوران چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے دیگر رہنماء افتتاحی تقریب ، کل رکنی اجلاس اور اختتامی تقریب میں شرکت کریں گے ۔ مذکورہ مذاکرات کا موضوع ہے بنی نو ع انسان کے ہم نصیب معاشرے کا قیام ،اور خوشگوار دنیا کی تعمیر :سیاسی جماعتوں کی ذمہ داریاں ۔ ایک سو بیس سے زائد ملکوں کی سیاسی جماعتوں اور تنظیموں کے سربراہان مذاکرات میں شریک ہوں گے۔