ایشیائی ترقیاتی بینک کے نائب سربراہ جانگ وین چائی نے حال ہی میں سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو میں انٹرویو دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ دی بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو ایشیائی ترقیاتی بینک کی علاقائی تعاون کی حمایت کی حکمت عملی سے ہم آہنگ ہے۔انہوں نے کہا کہ سری لنکا میں ایشیائی ترقیاتی بینک کے پروجیکٹس سے سری لنکا کو علاقائی تعاون کو مضبوط بنانے میں مدد ملے گی اور سری لنکا کی علاقائی اور بین الاقوامی قدر میں اضافہ ہو گا۔
جانگ وی چائی نے کہا کہ مستقبل میں سری لنکا علاقائی تعاون میں اہم کردار ادا کرے گا۔انہوں نے کہا کہ ایشیائی ترقیاتی بینک نہ صرف سری لنکا میں روابط سازی اور اقتصادی راہداری کی تعمیر بلکہ سری لنکا اور دیگر ہمسایہ ممالک کے درمیان رابطوں اور ہم آہنگ پالیسی کو مضبوط بنانے کی بھی حمایت کرے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ ایشیائی ترقیاتی بینک دی بیلٹ اینڈ روڈ کے متعلقہ پروگراموں میں شرکت کےلیے سری لنکا کی مدد کرے گا۔
ایشیائی ترقیاتی بینک کے نائب سربراہ نے کہا کہ سری لنکا میں ترقی کی بڑی گنجائش ہے۔سری لنکا کے رہنما اپنے ملک کو بحر ہند میں تجارت اور لاجسٹکس کا مرکز بنانے کے خواہشمند ہیں۔انہوں نے بتایا کہ مشتقبل میں اگر ربط سازی کے پروگراموں سے فائدہ اٹھا کر علاقائی تعاون میں سری لنکا کے کردار کو مضبوط بنایا جا سکے تو سری لنکا کی علاقائی اور بین الاقوامی قدر میں اضافہ ہو گا۔