چین کے وزیرا عظم  اور فرانسیسی وزیر خارجہ  کے مابین بیجینگ میں ملاقات

0

چوبیس تاریخ کو چین کے وزیر اعظم لی کھہ چھیانگ اور فرانس کے وزیرِ خارجہ  جین  یویس لی دریئن  کے درمیان  بیجینگ کے  عظیم عوامی ہال میں ملاقات ہوئی۔

وزیراعظم لی کھہ چھیانگ نے کہا کہ چین اور فرانس دونوں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے مستقل رکن  ہیں۔ طویل عرصے سے  باہمی  تعلقات  چین  کے دیگر  مغربی ترقی یافتہ ممالک کے تعلقات  سے بڑھ کر  ترقی کر رہے ہیں۔ چین اسٹرٹیجیک  لحاظ سے فرانس کے ساتھ  تعلقات کو اہمیت دیتا ہے۔چین فرانس کے ساتھ مستحکم اور  خوشگوار ترقی کے حامل چین فرانس تعلقات کو مشترکہ طور پر مسلسل آگے بڑھانے کا خواہمشمند ہے۔

وزیراعظم لی کھہ چھیانگ  نے اس بات پر زور دیا کہ چین اور فرانس کے درمیان جامع تعاون کو گہرائی تک پہنچانے کی  وسیع گنجائش  ہے ۔ چین فرانس کے ساتھ  سول  جوہری توانائی سمیت دیگر شعبوں میں تعاون کو مضبوط بنانا چاہتا ہے اور موسمیاتی تبدیلیوں سے مشترکہ طورپر نمٹنے اور پیرس معاہدے پر عملدرآمد کے  حوالے سے  مثبت کردار ادا کرنا چاہتا ہے۔ایک کھلی عالمی معیشت کی حوصلہ افزائی  اور کثیرالطرفہ پسندی کا تحفظ کیا جائے  گا،دنیا کے امن و استحکام اور عالمگیریت کی  صحت مند ترقی میں نئی قوت ڈالی جائے  گی۔

لی کھہ چھیانگ نے کہا  کہ چین یورپ کی یکجہتی کا حامی ہے۔ امید ہے کہ چین اور وسطی و مشرقی یورپی ممالک کے تعاون سے علاقائی ممالک کے لئے ترقی  ہو گی  اور یورپ کی متوازن ترقی کو فروغ دیا جائے گا۔

فرانس کےوزیرِ خارجہ  جین یویس لی دریئن   نے کہا کہ فرانس اور چین دنیا کے امن و استحکام کے تحفظ اور مشترکہ ترقی و خوشحالی کے فروغ پر گامزن ہیں۔ فرانس چین کے ساتھ اعلی سطحی روابط کو برقرار رکھنا  اور سول  جوہری توانائی سمیت دیگر شعبوں میں تعاون کو مضبوط بنانا چاہتا ہے ۔موسمیاتی تبدیلیوں سے مشترکہ طور پر نمٹا جائے گا۔ اور یورپ اور چین کے ساتھی کے تعلقات کو مزید فروغ دیا جائے  گا۔

SHARE

LEAVE A REPLY