چین میں رواں برس پہلے دس ماہ کے دوران صنعتی شعبے کی شرح منافع میں نمایاں اضافہ

0

چین کی قومی شماریات بیورو نے پیر کے روز ایک بیان میں کہا کہ چین میں رواں برس پہلے دس ماہ کے دوران صنعتی شعبے کی شرح منافع میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ بیان کے مطابق صنعتی کمپنیوں کے منافعے میں گزشتہ برس کے مقابلے میں اضافے کی شرح 23.3 فیصد رہی ہے۔بیان میں مزید بتایا گیا کہ رواں برس کی پہلی تین سہ ماہیوں کے دوران منافعے کی شرح 22.8 فیصد رہی لیکن صرف اکتوبر کے مہینے میں شرح اضافہ 25.1 فیصد تک جا پہنچی۔بیان کے مطابق اکتالیس صنعتوں کا جائزہ لیا گیا جس میں سے اڑتیس صنعتوں میں رواں برس پہلے دس ماہ کے دوران شرح منافع میں  اضافہ دیکھا گیا۔ہائی ٹیک مینو فیکچرنگ اور اسٹریٹجک  لحاظ سے ابھرتے ہوئے صنعتی اداروں میں نمایاں تیز رفتار ترقی دیکھی گئی ہے جبکہ کوئلے ، اسٹیل اور کیمیکلز کی صنعتوں میں بھی کارکردگی مضبوط رہی ہے۔بیان کے مطابق مذکورہ دس ماہ کے دوران کوئلہ کان کنی و دھلائی ، دھاتوں کے پگھلانے اور ساخت کی صنعت ، کیمیائی خام مواد اور کیمیائی مصنوعات سازی سمیت تیل و قدرتی گیس کی تلاش کی صنعتوں کا حصہ مجموعی منافعے میں 51.2 فیصد رہا ہے۔بیان کے مطابق صنعتی منافعے کو برقرار رکھنے کے ساتھ ساتھ اداروں کی کارکردگی میں بہتری لائی گئی ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY