چینی کمیونسٹ پارٹی اور عالمی سیاسی  جماعتوں  کے  اعلی سطحی مذاکرات کا  بیجنگ میں  انعقاد  

0

چینی کمیونسٹ پارٹی اور عالمی سیاسی جماعتوں  کے درمیان اعلی سطح کے مذاکرات تیس نومبر سے تین دسمبر تک بیجنگ میں منعقد ہونگے۔چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ افتتاحی تقریب میں شرکت  اور اہم خطاب کریں گے۔ ان مذاکرات میں تقریباً  ایک سو بیس ممالک کی  دو سو سے زائد  سیاسی جماعتوں  اور تنظیموں کے رہنما شرکت کریں گے۔  مذاکرات میں بنی نوع انسان کے ہم نصیب سماج کی تشکیل اور خوبصورت دنیا کی مشترکہ تعمیر میں سیاسی جماعتوں  کی ذمہ داری کے حوالے سے بات چیت کی جائیگی۔

چوبیس تاریخ کو چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے محکمہ برائے تعلقاتِ خارجہ  کے نائب سربراہ گو یے چو نے کہا کہ چینی کمیونسٹ پارٹی کی انیسویں قومی کانگریس کے بعد عالمی برادری نے اس کانگریس کے بارے میں مزید  تفصیلی  معلومات حاصل کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔اس پس منظر میں مذکورہ مذاکرات کا اہتمام کیا گیا ہے۔ اس  کا مقصد سیاسی  جماعتوں  کے لیے ایک بین الاقوامی اعلی سطحی مذاکرات کا پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے۔

جناب گویے چو نے  مختلف ملکوں کی سیاسی  جماعتوں کے  ذریعے بنی نوع انسان کے ہم نصیب سماج کی تعمیر کے لیے مزید قوتِ محرکہ  اور  دانش کے حصول کی امید  کا اظہار کیا۔اس کے ساتھ ساتھ دنیا کی مختلف سیاسی  جماعتوں  کے ساتھ  حکمرانی یا سیاسی امور میں شرکت  کی صلاحیت کو بہتر بنانے کے حوالے سے بھی تجربات کا اشتراک ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت مذاکرات کی تیاریاں تقریباً مکمل ہورہی ہیں۔ مذاکرات میں وسیع پیمانے پر اتفاق رائے کے حصول کا یقین ہے ۔ ان مذاکرات سے  تبادلوں اور تعاون کو فرو غ ملے گا۔

SHARE

LEAVE A REPLY