چینی حکومت کی جانب سے ایران میں پناہ گزینوں کےلیے عطیات کی فراہمی

0

 چھبیس تاریخ کو  ایران میں چین کے سفارتخانے نے اعلان کیا کہ چینی حکومت نے ورلڈ فوڈ پروگرام کے ذریعے ایران میں پناہ گزینوں کو  عطیات کی فراہمی کا منصوبہ شروع کر دیا ہے۔ چین نے دس لاکھ امریکی ڈالرز ورلڈ فوڈ پروگرام کے حوالے کیے ہیں۔  یہ رقم  پناہ گزینوں کے لئے خوراک کی خریداری میں استعمال ہو گی۔
ایران میں ورلڈ فوڈ پروگرام کی  نمائندہ محترمہ نیگار  گیرامی نے چینی حکومت کا شکریہ ادا  کیا۔  انہوں نے  کہا کہ  ورلڈ فوڈ

پروگرام  چینی حکومت کے فراہم کردہ اس عطیے سے  ایک ہزار دو سو ٹن آٹا ، چاول، چینی، اور  تیل خریدے گا۔رواں سال کے اختتام سے قبل ان امدادی
اشیا ءکو  تیس ہزار افغان اور عراقی پناہ گزینوں تک پہنچایا جائیگا۔
ایران کی وزارت داخلہ  کے اعداد و شمار کے مطابق  گزشتہ تیس برسوں میں  ایران نے  کل چھتیس لاکھ پناہ گزینوں  کو قبول کیا ہے۔اس وقت تک کل دس لاکھ افغانی  اور  عراقی پناہ گزین موجود ہیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY