وسطی اور مشرقی پورپ اور ہنگری کے ساتھ تعلقات کو  نئی بلندیوں تک لے جائیں گے۔ چینی وزیراعظم

0

چین کے وزیرا عظم لی کھہ چھیانگ نے  وسطی اور مشرقی یورپی ممالک اور ہنگری کے ساتھ تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جانے کے عزم کا  اظہار کیا ہے۔

چین کے وزیرا عظم نے اِ ن خیالات کا اظہار  ” ہنگرین ٹائمز” میں شائع اپنے ایک مضمون میں کیا ہے۔ یہ مضمون اُن  کے ہنگری کے سرکاری دورے سے قبل اور  چین اور وسطی اور مشرقی پورپ کے حکومتی سربراہان  کی بڈاپسٹ میں چھبیس سے انتیس نومبر تک  منعقد  ہونےو الی چھٹی میٹنگ سے پہلے شائع ہوا ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ صدر شی جن پھنگ نے مئی میں دونوں ممالک میں جامع تزویراتی شراکت داری کے قیام کا اعلان کیا ۔ ا نہوں نے کہا کہ  وہ چین-ہنگری تعلقات  اور چین اور  وسطی اور مشرقی یورپ کے درمیان بہتر  تعلقات کے حوالےسے پرامید ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ  پہلا  چین- وسطی اور مشرقی یورپ معاشی اور تجارتی  فورم  بڈاپسٹ میں دوہزار  گیارہ میں منعقد ہوا تھا۔  ایک سال بعد   سترہ ممالک نے ایک  نئے   علاقائِی  تعاون کے پلیٹ فارم  کو  قائم کیا  ۔ اس پلیٹ فارم کو ” سولہ پلس ایک  تعاون” کا نام دیا گیا ۔

 انہوں نے کہا کہ گذشتہ پانچ سالوں میں   سولہ پلس ایک تعاون  بڑھ رہا ہے ۔ اس کا طریقہ کار بہتر ہو رہا ہے۔ اور  اس کے تحت تمام شعبوں میں نمایاں پیش رفت ہوئی ہے۔

چین کے وزیر اعظم نے  چین کی جانب سے پیش کردہ دی بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو  اور ہنگری کی  “ایسڑن اوپننگ پالیسی ” کے تزویراتی  توازن کو خوب سراہا ۔ انہوں نے کہا کہ   دی بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو  اور سولہ پلس ایک تعاون  نے باہمی معاشی اور تجارتی تعاون کو   تیز کردیا ہے۔   اور   سرمایہ کاری ،  معیشت ،  زراعت،  سائنسی اور ٹیکنالوجیکل اختراعات اور چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کے شعبے میں  ترقی ہوئی ہے۔

چین کے وزیراعظم اتوار کی صبح   ہنگری کے سرکاری دورے اور بڈاپسٹ میں   چین اور وسطی اور مشرقی پورپ کے حکومتی سربراہان  کی  چھٹی میٹنگ  میں شرکت کے لیے بیجینگ سے  روانہ ہوئے۔

وزیر اعظم لی کھا چھیانگ  اس کے علاوہ  روس کے شہر سوچی میں  شنگھائی تعاون تنظیم کی حکومتی سربراہان کی کونسل کی  سولہویں میٹنگ میں بھی شرکت کریں گے۔ یہ میٹنگ  تیس نومبر سے یکم دسمبر تک منعقد ہوگی۔

SHARE

LEAVE A REPLY