سال 2016 کے دوران چین کی ڈیجیٹل معیشت کی مجموعی مالیت  22.6 ٹریلین یوان تک جا پہنچی ہے

0

چائنا عالمی ڈیجیٹل معاشی سمٹ 2017  کا  چین کے صوبہ ہیبی میں انعقاد کیا گیا ہے۔جمعرات کو  معروف چینی ادارے ٹینسٹ کے سربراہ پونی ما نے سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈیجیٹل معیشت چینی معیشت کی ایک اہم قوت بن چکی ہے۔ ما نے مزید کہا کہ  چین کی ڈیجیٹل معیشت کے اثرات نہ صرف چین کی معیشت کے لیے اہم ہیں بلکہ یہ ڈ یجیٹیلائزیشن کی عالمگیر پالیسی پر بھی اثر انداز ہو ں گے ۔ ما نے ڈیجیٹل معیشت کو  چین کی معاشی ترقی کا مرکزی انجن قرار دیتے ہوئے  اس امید کا اظہار کیا کہ رواں برس مجموعی حجم میں مزید اضافہ ہو گا۔ گزشتہ برس چین کی ڈیجیٹل معیشت  22.6 ٹریلین یوان تک جا پہنچی ہے جو ملک کی کل جی ڈی پی کا تیس فیصد بنتا ہے۔ چین میں انٹرنیٹ اور ٹیکنالوجی کے میدان میں ٹینسٹ ، علی بابا اور بیدو کو نمایاں اہمیت حاصل ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY