چین کو امید ہے کہ نیپال کے عام انتخابات  کامیاب ہونگے: چینی وزارت خارجہ

0

اکیس تاریخ کو بیجنگ میں منعقدہ چین کی وزارت خارجہ کی پریس کانفرنس کے دوران  صحافی نے سوال کیا کہ نیپال کے مختلف صوبوں اور وفاقی پارلیمنٹ میں انتخابات جاری ہیں۔نیپال کے کچھ علاقوں میں امیدواروں ہر خلاف حملہ ہوا ہے ۔ اس حوالے سے چین کی کیا رائے ہے ۔
چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان لو کھانگ نے حواب دیتے ہوئے کہا کہ  نیپال کے ساتھ  اچھے ہمسایہ ملک اور اچھے دوست کی حیثیت سے چین اپنے ملک کی صورتحال کے مطابق ترقی کے راستے کا انتخاب کرنےمیں نیپال کی حمایت کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ  چین کو امید ہے کہ نیپال کے مختلف فریق عام انتخابات کی کامیابی سے  تکمیل کے لئے تعاون کریں گے اور نیپال میں سیاسی استحکام اور اقتصادی ترقی کو لانے کی کوشش کریں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here