چین اور جاپان کے درمیان تعلقات کو فروغ دینے کے لیے اعتماد سازی کو فروغ دیا جائے ۔ چین کے وزیر اعظم

0

چین کے وزیر اعظم لی کھہ چھیانگ نے منگل کے روز اس امید کا اظہار کیا کہ چین اور جاپان کے درمیان تعلقات کو فروغ دینے کے لیے جاپان کی کاروباری برادری کوششوں کا سلسلہ جاری رکھے گی۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار جاپان کے اہم کاروباری اداروں کے دو سو پچاس سے زائد شخصیات پر مشتمل ایک وفد سے بیجنگ میں ملاقات کے دوران کیا۔جناب لی نے کہا کہ چین۔جاپان صحت مند اور پائیدار تعلقات فریقین کے مشترکہ مفادات سے مطابقت رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چین اور جاپان کے درمیان تعلقات کی بہتری کا اہم نقطہ باہمی اعتماد سازی ہے تاہم بیک وقت مختلف واقعات کے باعث اعتماد کو ٹھیس پہنچ سکتی ہے لیکن اس کی تعمیر نو کے لیے زندگی کے مختلف شعبہ جات سے پائیدار اقدامات درکار ہیں۔ جناب لی نے اس امید کا اظہار کیا کہ فریقین چین۔جاپان تعلقات میں بہتری کی مثبت رفتار کو مضبوط بنائیں گے اوردرست سمت پر گامزن رہتے ہوئے دو طرفہ تعلقات کو آگے بڑھائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ چین۔جاپان تعلقات کی ترقی کو اقتصادی و تجارتی تعاون کے فروغ سے الگ نہیں کیا جا سکتا ہے۔ جناب لی نے اس امید کا اظہار کیا کہ جاپان کی کاروباری برادری تبادلوں کے فروغ سے امن اور دوستی کو فروغ دے سکے گی۔ اس موقع پر انہوں نے فریقین کے درمیان طے شدہ چار سیاسی دستاویزات کی بنیاد پر ماضی سے سبق سیکھتے ہوئے اور مستقبل کی جانب بڑھتے ہوئے پائیدار اور دیر پا تعلقات کی ترقی کے لیے مضبوط اقدامات پر زور دیا ۔

SHARE

LEAVE A REPLY