دمشق میں چین کے سفارتخانے کی جانب سے پیر کو ایک بیان جاری کیا گیا جس میں بتایا گیا کہ چین کی جانب سے خانہ جنگی سے متاثرہ شام کے لیے ایک ہزار ٹن چاول کی غذائی امداد ملک کے شمال مغربی شہر لتا کیا پہنچا دی گئی ہے۔ بیان کے مطابق مذکورہ غذائی امداد چین کی جانب سے وعدہ کیے گئے 5,404ٹن چاولوں کی امداد کی فراہمی کاحصہ ہے۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ مذکورہ غذائی امداد کی جلد از جلد شامی عوام تک فراہمی کے لیے چین شام کے لیے ساتھ مل کر کام کر رہا ہے۔ لتاکیا کے گورنر ابراہیم کرد صالم نے غذائی امداد کی فراہمی پر چینی حکومت کا شکریہ ادا کیا۔ شام میں چین کے سفیر چھی چھیان جن نے اس موقع پر کہا کہ چین کا مقصد مشکل وقت میں شامی عوام کی مدد ہے اور غذائی امداد کی فراہمی چینی اور شامی حکومتوں اور دونوں ممالک کے عوام کے درمیان مضبوط تعلقات کا ایک واضح اشارہ ہے ۔ چینی سفیر نے کہا کہ چین شام میں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد کی فراہمی اور اقتصادی حمایت کا سلسلہ جاری رکھے گا۔