چین کے صدر شی جن پھنگ کا ملک میں اصلاحات کو ثابت قدمی سے آگے بڑھانے کا عزم

0

چین کے صدر شی جن پھنگ نے چینی کمیونسٹ پارٹی کی انیسویں قومی کانگریس کی روح پر مکمل عمل پیرا ہوتے ہوئے ملک میں اصلاحات کو ثابت قدمی سے آگے بڑھانے کا عزم ظاہر کیا ہے۔ جناب شی جو چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین بھی ہیں ، انہوں نے ان خیالات کا اظہار سی پی سی کی انیسویں مرکزی کمیٹی کے مجموعی اصلاحات کو آگے بڑھانے والے رہنماء گروپ کے پہلے اجلاس کے دوران کیا۔ جناب شی جن پھنگ مذکورہ رہنما گروپ کے سربراہ بھی ہیں۔ چینی صدر نے کہا کہ پارٹی کانگریس کی روح پر عمل پیرا ہوتے ہوئے اصلاحات کے حوالے سے ہمیں انتظامات اور ضروریات پر توجہ مرکوز کرنا چاہیے۔

اجلاس کے بعد جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ چینی کمیونسٹ پارٹی کی اٹھارویں قومی کانگریس کے بعد سلسلہ وار نظریاتی ، اصولی اور عملی کامیابیاں حاصل کی گئی ہیں جس سے اہم شعبہ جات میں اصلاحات کے حوالے سے ایک فریم ورک قائم ہوا ہے۔بیان کے مطابق مذکورہ اقدامات مستقبل میں اصلاحات کے حوالے سے نئے عہد میں شی جن پھنگ کے چینی خصوصیات کے حامل سوشلزم نظریات اور چینی کمیونسٹ پارٹی کی انیسویں قومی کانگریس کی روح کے مطابق عمل پیرا ہونے کے لیے ایک مضبوط بنیاد ہیں۔ رہنما گروپ کی جانب سے انیسویں قومی کانگریس کے دوران طے کیے جانے والے اہداف کے حصول کے لیے منظم ، یکجا اور مربوط عملی اقدامات جبکہ جاری منصوبہ جات کے حوالے سے اقدامات کے تسلسل پر زور دیا گیا ۔ اجلاس کے دوران رہنما گروپ کے عملی طریقہ کار کے ضوابط اور اصلات پر عمل در آمد سے متعلق نگرانی رپورٹ میں ترمیم کی منظوری بھی دی گئی۔

SHARE

LEAVE A REPLY