چینی وزیر خارجہ کی ایشیا اور یورپ کے وزرائے خارجہ کی تیرہویں کانفرنس میں شرکت

0

بیس تاریخ کو چین کے وزیرخارجہ وانگ ای نے میانمار کے دارلحکومت نیپیڈو میں منعقد ہونے والی ایشیا اور یورپ کے وزرائے خارجہ کی تیرہویں کانفرنس میں شرکت کی اور “نئے عہد میں ایشیا اور یورپ کے درمیان نئی شراکت داری پر مبنی تعلقات کی مشترکہ تعمیر “کے عنوان پر خطاب کیا۔
چینی وزیرخارجہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ چینی کمیونسٹ پارٹی کی انیسویں قومی کانگریس کے کامیاب انعقاد سے آئندہ تیس سالوں میں چین کی ترقی کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ نئے عہد میں چین اور دنیا کے درمیان رابطہ مزید قریبی ہوگا۔ جناب وانگ ای نے کہا کہ ہم ایشیا اور یورپ کے مختلف ممالک کے ساتھ قریبی تعاون جاری رکھیں گے اور بہتر مستقبل کے لئے مشترکہ طور پر کوشش کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ ایشیا اور یورپ کی کانفرنس ملکوں کے درمیان تبادلے کے نئے راستے کی عکاس ہے ۔چینی وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم خطے کے مجموعی استحکام کا تحفظ کرتے ہیں، ایشیا اور یورپ کی ترقی کو فروغ دیتے ہیں،افرادی روابط کو قریب کرتے ہیں، عالمی انتظام و انصرام کے نظام کی بہتری اور اصلاحات کی کوشش کرتے ہیں اور تعاون کے ذریعے چیلنجز سے نمٹتے ہیں۔
اس موقع پر چینی وزیرخارجہ کی جانب سے  مستقبل میں ایشیا اور یورپ کے درمیان تعاون کے فروغ کے لیے تین تجاویز  پیش کی گئی ۔جن میں مشترکہ طور پر علاقائی امن و استحکام کا تحفظ، ترقی کی نئی قوت کے حصول کی جستجو   اور حکمرانی کے پائیدار طریقہ کار کی تلاش شامل ہیں۔
کانفرنس کے دوران چین کے وزیرخارجہ وانگ ای نے کمبوڈیا کے وزیر برائے داخلی اور سفارتی امور، سنگاپور کے وزیرخارجہ، تھائی لینڈ کے وزیرخارجہ،جرمنی کے نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ، یورپی یونین کی سفارتی اور سلامتی پالیسی کی اعلی نمائندہ، مالٹا کے وزیرخارجہ، ناروے کے وزیرخارجہ اور لیگسمبرگ کے وزیر خارجہ سے الگ الگ دو طرفہ ملاقاتیں کی۔

SHARE

LEAVE A REPLY