اقوام متحدہ میں چین کے مستقل وفد کے قائم مقام انچارج آف ڈے افئیرز وو ہائی تھاؤ نے بیس تاریخ کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے بہترویں مکمل اجلاس میں افغان مسئلے کا جائزہ لیتے ہوئے اپنی تقریر میں اپیل کی کہ عالمی برادری افغانستان کو مسلسل حمایت اور امداد فراہم کرے،تاکہ امن ،استحکام اور ترقی پر عمل کیا جاسکے ۔
انہوں نے کہا کہ چین کو امید ہے کہ عالمی برادری افغانستان کومسلسل حمایت اور امداد فراہم کرے گی۔سلامتی ماحول کی بہتری ،سیاسی بات چیت ،خود مختار ترقی اور علاقائی تعاون کے ذریعے افغانستان کے امن، استحکام اور ترقی پرعملدرآمد کیا جائے گا۔چین عالمی برادری کے ساتھ افغانستان کے مذکورہ اہداف کے حصول کے لئے مسلسل کوشش کرنا چاہتا ہے۔
جناب وو ہائی تھاؤ نے کہا کہ افغانستان کے اچھے ہمسائے اور اچھے ساتھی کی حیثیت سے چین افغانستان کی تعمیر نو اور ترقی کو فروغ دینے کی ہمیشہ سے حمایت کرتا ہے۔افغانستان سمیت علاقائی ممالک نے رواں سال مئی میں بیجنگ میں منعقدہ دی بیلٹ اینڈ روڈ عالمی تعاون کے فورم میں مثبت طور پر حصہ لیا ہے۔ چین اور افغانستان کی حکومت نے اقتصادی و تجارتی اور کسٹم سمیت دیگر شعبوں میں تعاون کے معاہدوں پر دستخط کئے ہیں۔ دونوں ممالک کے دی بیلٹ اینڈ روڈ کی مشترکہ تعمیر کے ایم او یوز پر مثبت طورپر عمل کیا گیا ہے۔