چینی حکومت جمہوریہ کانگو کو ساٹھ لاکھ امریکی ڈالرز مالیت کی انسانی ہمدردی پر مبنی امداد فراہم کرے گی۔ اس بات کا اعلان سترہ تاریخ کو جمہوریہ کانگو میں چینی سفارت خانے نے کیا۔
اسی دن منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں جمہوریہ کانگو میں تعینات چینی سفیر شیا خوانگ نے کہا کہ جمہوریہ کانگو مشکلات میں ہے۔ جمہوریہ کانگو کے دوست ملک کی حیثیت سے چین امداد فراہم کرنے کی ذمہ داری قبول کرتا ہے۔ چینی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ
جنوب جنوب تعاون کے امدادی فنڈ کے ڈھانچے کے تحت جمہوریہ کانگو کو ساٹھ لاکھ ڈالرز کی امداد فراہم کی جائے گی۔تاکہ صوبہ پول میں عدم استحکام کے باعث انسانی ہمدردی پر مبنی بحران کو حل کیا جا سکے۔
جمہوریہ کانگو کی وزیر برائے سماجی امور اور انسانی ہمدردی انٹوائےنیٹ ڈِ نگا ڈانڈو نے چینی حکومت کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ جمہوریہ کانگو نے عالمی برادری سے اپیل کے بعد اب تک ایک کروڑ بیس لاکھ ڈالرز کی امداد حاصل کی ہے ۔ان میں سے ساٹھ لاکھ ڈالرز چین نے فراہم کئے ہیں۔
یو این ایچ سی آر اور ڈبلیو ایف پی کے نمائندوں نے امدادی تقریب میں شرکت کی اور چینی حکومت کے اس فیصلے کو بہت سراہا ۔ان کا کہنا تھا کہ چینی حکومت کی امداد ہنگامی امدادی پروگرام کے آغاز کے بعد سے اب تک حاصل کردہ سب سے زیادہ مالیت کی امداد ہے۔ جو کہ امدادی ہدف کو پورا کرنے کے لئے مدد گارہے۔