چین اور امریکہ کی مشترکہ فوجی مشق اوریگان میں ختم

0

انسانی ہمدردی پر مبنی امدادی مشن   کے حوالے سے چینی اور امریکی فوج  کی مشترکہ مشق انیس تاریخ کو امریکہ کی ریاست اوریگان میں ختم ہوئی۔اسی دن دونوں افواج کا تیرہواں فوجی سیمینار بھی اختتام پزیر ہوا۔
مذکورہ مشق میں دونوں افواج نے قدرتی آفات کے تناظر میں  انسانی ہمدردی پر مبنی امدادی مشن  کی مشترکہ مشقیں کیں۔چینی وفد کے سربراہ جنرل جانگ جن نے کہا کہ اس مشترکہ فوجی مشق سے دونوں افواج کے درمیان باہمی اعتماد میں اضافہ ہوا ہے ۔ حال ہی میں چینی کمیونسٹ پارٹی کی انیسویں  قومی کانگریس میں ایک بار پھر بنی نوع انسان کے  ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کے تصور کا اعادہ کیا گیا۔ چین اور امریکہ کو  ایک ساتھ  دنیا کو درپیش خطرات کا سامنا کرنا چاہیے اور  بنی نوع انسان کی ترقی کے لئے کردا ر  ادا کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ چینی فوج امریکہ کے  ساتھ ملکر  انسانی ہمدردی پر مبنی امدادی مشن  سمیت متعلقہ شعبوں میں زیادہ مثبت تعاون کرنے پر تیار ہے۔اور  چینی فوج علاقائی و بین الاقوامی امن و استحکام کےلئے کوشش کرتی رہیگی۔

SHARE

LEAVE A REPLY