چینی وزیر خارجہ وانگ ای کا دورہ  بنگلہ دیش 

0

 بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ نے  چین  کے وزیر خارجہ وانگ ای سے ملاقات کی۔ یہ ملاقات اٹھارہ تاریخ کو ڈھاکہ میں ہوئی۔
اس موقع  پر محترمہ حسینہ نے چینی کمیونسٹ پارٹی کی انیسویں  قومی کانگریس کے انعقاد  پر پرجوش مبارک باد دی۔ انہوں نے بنگلہ دیش چین دوستی کو سراہتے ہوئے کہا کہ بنگلہ دیش طویل عرصے سے چین کی طرف سے حمایت  و امداد کا شکریہ ادا کرتا ہے۔ پچھلے سال  چینی صدر شی جن پھنگ نے  بنگلہ دیش کا تاریخی دورہ کیا ۔ دورے کے دوران دونوں ملکوں نے  تزویراتی تعاون کے ساتھی کے تعلقات قائم کرنے کا فیصلہ کیا۔ بنگلہ دیش چین کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینا چاہتا ہے ۔
ملاقات میں چینی وزیر خارجہ نے  کہا کہ چین بنگلہ دیش کا دوست ملک ہے۔چین بنگلہ دیش کے ساتھ  باہمی  کلیدی مفادات سے  وابستہ  امور کی   حمایت کریگا۔ باہمی  تزویراتی تعلقات کو فروغ دیتا رہیگا، دی بیلٹ اینڈ روڈ سے متعلق امور میں باہمی تعاون کو تیز تر بنائیگا۔ اور بنگلہ دیش، چین ،بھارت اور  میانمار  کی اقتصادی راہداری کی تعمیر کو آگےبڑھائے گا۔

اسی دن جناب وانگ ای نے ڈھاکہ میں بنگلہ دیش کے وزیر خارجہ احمد علی سے بھی ملاقات کی ۔اور ان کے ساتھ دو طرفہ تعلقات اور مشترکہ دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا۔ روہنگیا مسلمانوں کے مسئلے کا ذکر کرتے ہوئے جناب احمد علی نے کہا کہ یہ تاریخ کا  چھوڑا ہوا مسئلہ ہے۔ حالیہ عرصے میں بڑی تعداد  میں  روہنگیا مسلمان میا نمار سے  بنگلہ دیش میں داخل ہوئے ۔ بنگلہ دیش میا نمار کو اہم ہمسایہ ملک سمجھتا ہے اور  اس مسئلے کے  حل کے لئےمیا نمار کے  ساتھ سنجیدگی سے بات چیت کرنے پر تیار ہے۔گزشتہ دنوں فریقین نے روہنگیا مسلمانوں کی  وطن واپسی کے بارے میں اتفاق کیا ہے۔ بنگلہ دیش اس مسئلے کے حل کے سلسلے میں چین کی طرف سے انسانی ہمدردی پر مبنی  امداد کا شکریہ ادا کرتا ہے۔اور  اس مسئلے پر چین کے موقف کو سراہتا ہے۔ 
ادھر جناب وانگ ای نے کہا کہ چین سمجھتا ہے کہ بنگلہ دیش اور  میانمار کو بات چیت کے ذریعے اس مسئلے کو حل کرنا چاہیے۔ عالمی برادری کو اس مسئلے کے حل کے لئے سازگار ماحول تیار کرنا چاہیے ۔ چین دونوں ملکوں کے دوست ہمسائے کی حیثیت سے اس مسئلے کے حتمی حل کے لئے پوری کوشش کرتا رہیگا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here