امریکی صنعتکاروں کی جانب سے  چین کے لیے خصوصی ذیلی  فورم کا قیام

0

 سترہ تاریخ کو امریکہ کا ای وائی نامی تزویراتی ترقیاتی فورم  ریاست  کیلیفورنیا  کے شہر  پام سپرنگس  میں منعقد ہوا۔  رواں  سال کے اجلاس میں  چین کی ترقی پر توجہ مرکوز  کرنے کے لئے ایک خصوصی ذیلی  فورم قائم کیا  گیا  ہے ۔ شمالی امریکہ اور  دیگر  ملکوں سے آنے والے دو ہزار تین سو سے زائد سیاستدان اور  صنعتکار موجودہ اجلاس میں شریک ہیں۔
اطلاع کے مطابق  چین کے لئے خصوصی ذیلی فورم میں  مصنوعی ذہانت  اور  متعلقہ شعبوں میں چین کی حاصل کردہ کامیابیوں پر روشنی ڈالی جائیگی اور  دی بیلٹ اینڈ روڈ انیشیئٹیو  کی پالیسیوں اور  اس سے پیدا ہونے والے مواقعوں  کے بارے میں بات چیت کی جائیگی۔
فورم  کے میزبان کے مطابق  حالیہ برسوں میں چین نے سائنس و ٹیکنالوجی کے شعبوں میں نمایاں  کامیابیاں حاصل کی ہیں  اور  موبائل فون کےذریعے  ادائیگی اور  مصنوعی ذہانت  سمیت دیگر شعبوں میں نمایاں  پیش رفت حاصل کی ہے ۔امریکہ  کے صنعتی و کاروباری ادارے چین کے ساتھ زیادہ قریبی تعاون ، چینی مارکیٹ کو سمجھنے کے خواہشمند ہیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY