چین میں نامو ر سائنسدان کی خدمات کو بعد از مرگ خراجِ تحسین

0

چین نے ” فاسٹ ” ٹیلی سکوپ کے بانی سائنسدان نان ریندونگ کو کو بعد از مرگ اعزاز سے نوازا ہے۔ انہیں ” عصر حاضر میں قابلِ تقلید کردار” قرار دیا گیا ہے۔ اس بات کا اعلان جمعے کے روز کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے شعبہ نشرو اشاعت نے کیا۔
جناب نان ” فاسٹ ” ٹیلی سکوپ کی سائٹ کا انتخاب کرنیوالی ٹیم میں بطور چیف سائنٹسٹ شامل تھے اور انیس سو چورانوے سے اس کے تعمیراتی کام کی نگرانی کر رہے تھے۔ مگر وہ بہتر سال کی عمر میں بیماری کے باعث انتقال کر گئے۔
کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے شعبہ نشرو اشاعت سے جاری بیان کے مطابق جناب نا ن نے فاسٹ پروجیکٹ کے لیے گراں قدر خدمات انجام دیں۔ اور وہ ذاتی مفادات سے بالا تر ہو کر اس کام سے منسلک رہے۔ بیان کے مطابق ایک محبِ وطن، مخلص ، بے لوث اور دیانتدار فرد کے طور پر وہ مستقبل کے سائنسدانوں کے لیے قابلِ تقلید کردار ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here