چینی کمیونسٹ پارٹی کی انیسویں قومی کانگریس :چین کی ترقی اور عالمی اہمیت کے موضوع پر بین الاقوامی تھنک ٹینک مذاکرے کا انعقاد

0

چینی کمیونسٹ پارٹی کی انیسویں قومی کانگریس :چین کی ترقی اور عالمی اہمیت کے عنوان سے بین الاقوامی تھنک ٹینک مذاکرہ سولہ تاریخ کو بیجنگ میں منعقد ہوا۔دنیا بھر سے تیس سے زائد ممالک کے تھنک ٹینکس کے سربراہان، ماہرین، جاپان کے سابق وزیراعظم فوکودا یوسو اور پاکستان کے سابق وزیراعظم شوکت عزیز سمیت متعدد سیاسی شخصیات نے مذاکرے میں شرکت کی۔چینی کمیونسٹ پارٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اور محکمہ اطلاعات کے سربراہ ہوانگ کھون مینگ نے مذاکرے میں شرکت کے دوران “چین میں نئے عہد کا آغاز ، عالمی ترقی کا نیا موقع ” کے موضوع پر اہم خطاب کیا۔

مذاکرے میں شریک مختلف ممالک کی اہم سیاسی شخصیات اور ماہرین نے چینی کمیونسٹ پارٹی کی انیسویں قومی کانگریس کے بعد چین کی ترقی سے دنیا کو میسر آنے والے نئے مواقعوں کے حوالے سے مثبت توقعات کا اظہار کیا۔

پاکستان کے سابق وزیراعظم شوکت عزیز نے اپنے خطاب میں دی بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو سے عالمی معیشت پر مرتب ہونے والے گہرے اثرات پر زور دیا۔انہوں نے دنیا کے مختلف ممالک سے اپیل کی کہ وہ مذکورہ انیشیٹو میں شمولیت اختیار کریں ۔انہوں نے دی بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو کے باعث پاکستان میں آنے والے مثبت تبدیلیوں پر روشنی ڈالی۔ شوکت عزیز نے کہا کہ دی بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو مکمل طور پر دنیا کو بدل کر رکھ دے گا اور مختلف ممالک کے درمیان ربط سازی کے لئے نیا لائحہ عمل وضع کرے گا۔

مذاکرے میں چینی کمیونسٹ پارٹی کی انیسویں قومی کانگریس کے دوران حاصل کردہ نتائج اور ان کی عالمی اہمیت، چین کی ترقی اور عالمی معیشت کے لیے نئےمواقع اور چین کی سفارتی پالیسی اور عالمی امن و ترقی سمیت تین موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here