بیجنگ میں پانامہ کے سفارتخانے کا با ضابطہ افتتاح

0

چین کے دارالحکومت بیجنگ میں پانامہ کے سفارتخانے کا با ضابطہ افتتاح سولہ تاریخ کو کیا گیا۔ پانامہ کے صدر جوان کیروس ویریلا اور اور چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے مشترکہ طور پر سفارتخانے کا افتتاح کیا ۔

اس موقع پر وانگ ای نے کہا کہ پانامہ کے صدر جوان کیروس ویریلا نے چین کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کرنے کا فیصلہ کیا جو پانامہ کے ملکی ،قومی اور عوامی مفادات سے مطابقت رکھتا ہے۔مذکورہ قدم دنیا میں ترقی کے رجحانات سے مطابقت رکھتا ہے۔ چینی وزیر خارجہ نے کہا کہ مذکورہ فیصلہ آئندہ تاریخی اعتبار سے درست ثابت ہو گا ۔ انہوں نے کہا کہ چین اور پانامہ کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کے بعد گزشتہ پانچ ماہ کے دوران ہر روز ایک نئی پیش رفت ہوئی ہے اور ہر روز ایک نئی تاریخ لکھی جاتی رہی ہے۔ چینی وزیر خارجہ نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ چین اور پانامہ کے صدور کے درمیان جلد ہونے والی پہلی تاریخی ملاقات اور طے پانے والے اتفاق رائے کی روشنی میں چین – پانامہ باہمی تعلقات کے حوالے سے ایک خوشگوار مستقبل تعمیر کیا جا سکے گا۔ انہوں نے کہا کہ فریقین کے درمیان مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعاون کے تقریباً بیس معاہدوں پر دستخط کیے جائیں گے جس سے چین -پانامہ تعلقات کے تحت جامع تعاون کو نئے مرحلے میں تیزی سے آگے بڑھایا جا سکے گا۔

پانامہ کے صدر نے کہا کہ بیجنگ میں پانامہ کے سفارت خانے کا افتتاح تاریخی اہمیت رکھتا ہے۔مجھے خوشی ہے کہ میرا دس سالہ خواب پورا ہو گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پانامہ اپنے وعدے کے مطابق ایک چین کی پالیسی پر غیر متزلزل طور پر قائم رہے گا اور چین کے ساتھ دوستانہ تعاون کے تحت تعلقات کو فروغ دیا جائے گا۔

یاد رہے کہ چین اور پانامہ کے درمیان رواں برس تیرہ جون کو باضابطہ طور پر سفارتی تعلقات قائم ہوئے ہیں ۔ چینی صدر شی جن پھنگ کی دعوت پر پانامہ کے صدر سولہ سے بائیس تاریخ تک چین کا سرکاری دورہ کررہے ہیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY