اقوام متحدہ کی موسمیاتی تبدیلی کی کانفرنس کے دوران اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریز اور چینی وفد کے سربراہ کے درمیان ملاقات

0

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریز نے پندرہ تاریخ کو جرمنی کے شہر بون میں اقوام متحدہ کی موسمیاتی تبدیلی کی کانفرنس میں شریک چینی وفد کے سربراہ اور موسمیاتی تبدیلی کے امور سے متعلق چین کے خصوصی نمائںدے شیے چن حوا سے ملاقات کی ۔فریقین نے موسمیاتی تبدیلی کے امور میں چین اور اقوام متحدہ کے تعاون کو مضبوط بنانے اور موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے سے متعلق عالمی عمل کو آگے بڑھانے سمیت دیگر موضوعات پر تبادلہ خیال کیا ۔

انتونیو گوتریز نے کہا کہ کئی برسوں سے چین اقتصادی ترقی ،ماحولیات اور موسمیاتی امور سمیت دیگر شعبوں میں اہم رہنماء کردار ادا کر رہا ہے۔چین کثیرالطرفہ تعاون کے عمل میں اقوام متحدہ کا شراکت دار ہے۔چین موسمیاتی تبدیلیوں سے متعلق کثیرالطرفہ عمل کو فروغ دینے کے لئے نہایت اہم کردار ادا کر رہا ہے۔چینی کمیونسٹ پارٹی کی انیسویں قومی کانگریس کی رپورٹ میں واضح طور پر کہا گیا ہے کہ چین کی جانب سے گرین ترقی کو آگے بڑھایاجا ئےگا ۔مذکورہ رپورٹ میں موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے پر زور دیا گیا ہےجس سے اس بات کی عکاسی ہوتی ہے کہ چین عالمی سطح پر موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے عمل کو مثبت طور پر فروغ دے گا۔اقوام متحدہ کی جانب سے چین کے کردار کو بھر پور سراہا گیا ہے۔

شیے چن حوا نے کہا کہ درحقیقت موسمیاتی تبدیلی ایک ترقیاتی مسئلہ ہے جس سے نمٹنے کے لیے پائیدار ترقی کے عمل کو فروغ دینا چاہیے۔ چینی مندوب نے اس امید کا اظہار کیا کہ اقوام متحدہ کی کوششوں کی بدولت مختلف ممالک موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کی اہمیت کو سمجھیں گے اور پیرس ماحولیاتی معاہدے پر عمل درآمد ممکن ہو سکے گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here