بدھ کی صبح دو بج کر پینتیس منٹ پر چین کے صوبہ شانشی کے تائے یوان سیٹلائٹ لانچ مرکز سے چین نے ایک نیا موسمیاتی سیارہ ” فینگ ین تھری ڈی ” خلا میں چھوڑ دیا۔” لانگ مارچ فور سی” راکٹ کے ذریعے مذکورہ موسمیاتی مصنوعی سیارہ خلا میں بھیجا گیا ہے جو اپنے مدار میں داخل ہو چکا ہے۔ ” فینگ ین تھری ڈی ” چین کا دوسری جنریشن کا ایک موسمیاتی سیارہ ہے جو خلا سے موسمیات کے حوالے سے تھری ڈائمنشنل تصاویر بھیج سکتا ہے۔اطلاعات کے مطابق مذکورہ مصنوعی سیارہ ستمبر دو ہزار تیرہ میں خلا میں بھیجے جانے والے ” فینگ ین تھری سی ” مصنوعی سیارے کے ساتھ ایک نیٹ ورک قائم کرئے گا جس سے گرین ہاوس گیسوں اور ماحولیات کے حوالے سے دیگر عوامل کی نگرانی کے عمل میں بہتری لائی جا سکے گی جبکہ اس سے چین کو آفات سے نمٹنے میں بھی معاونت مل سکے گی۔